پی ایس 104سے شاہدبھٹی ایڈووکیٹ کے کاغذات منظور

حلقے کے عوام کوپانی ‘انفرااسٹرکچر ودیگرمسائل سے نجات دلائیں گے‘شاہدبھٹی ایڈووکیٹ

اتوار 24 جون 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کرسچن پیپلزموومنٹ کے نامزد امیدواربرائے حلقہ پی ایس 104شاہد سعید بھٹی ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراج ختم ہوگیا اور ان کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں، اس موقع پر میڈیاسے سے گفتگوکرتے ہوئے امیدوار برائے پی ایس 104شاہد سعید بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلارنگ ونسل وتعصب عوام کی بلاامتیاز خدمت کیلئے میدان میں اترے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے جیتنے والوں نے کبھی پلٹ کر عوام کی خبر تک نہیں لی اس لئے اس بارحلقے کے عوام مفادپرستوں کا سخت محاسبہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ساتھ دیا تو پانی ،انفرااسٹرکچر اور دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کرینگے اور عوام کو ان کے دیرینہ مسائل سے نجا ت دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :