سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شہزاد میمن نے اپنے حلقے میں بھر انتخابی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

اتوار 24 جون 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شہزاد میمن نے اپنے حلقے میں بھر انتخابی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔شہزاد میمن نے عوامی رابطہ مہم کے تحت حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔ پیپلز پارٹی کے کراچی میں وہ واحد امیدوار ہیں جو بھر پور طریقے سے اپنی انتخابی مہم کی تشہیر کے لئے سوشل میڈیا سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف چھوٹے بڑے ٹرکوں پر انتخابی مہم کے حوالے سے ہوڈنگز کے ذریعے وہ بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری اور پارٹی قیادت کا پیغام اپنے ووٹرز تک پہنچا رہے ہیں ۔ مختلف مقامات پر خطاب میں شہزاد میمن نے کہا کہ کراچی بھٹو کا قلعہ ہے 25 جولائی کو پی ایس 103 سمیت تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو ں گے۔ ملک کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ انہوں نے اپنے ووٹرز کو یقین دلایا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے۔