ایبٹ آباد پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے 4رکن گرفتارکرکے سرقہ شدہ 2گاڑیاں برآمد کرلیں‘ پولیس

اتوار 24 جون 2018 21:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ایبٹ آباد پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے 4رکن گرفتارکرکے سرقہ شدہ 2گاڑیاں برآمد کرلیں ہیں۔پولیس کے مطابق 22جون کو محمود اصغر ولد اصغر جی ایل آئی نمبری ایل ای سی2872چوری ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ ڈونگا گلی میں درج ہوا ۔ کوزہ گلی سے کالا باغ تک روڈ سائیڈ نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی جس سے پایا گیا کہ سرقہ شدہ گاڑی کے پیچھے ایک کالے رنگ کی ایکس ایل آپی گاڑی بھی مسلسل موجود ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلیات رضوان حبیب کی زیر نگرانی مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا ۔حاصل شدہ معلومات اور تفتیش کے بعد ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی گوہر الرحمن اور انچارج چوکی نتھیا گلی زبیر خان نے زیر نگرانی ڈی ایس پی گلیات رضوان حبیب معہ نفری کے مکول روڈ نزد نگری پائین ناکہ بندی پر حویلیاں کی جانب سے سرقہ شدہ گاڑی کو کو 178 ایل ای ڈی کا جعلی نمبر لگایا ہوا تھا جس کے عقب میں کالے رنگ کی ایکس ایل آئی نمبر این ای550موجود پائی ۔

(جاری ہے)

جی ایل آئی کے ڈرائیورمظہرو لد سرور کے ہمراہ سبطین شاہ ولد مظہر شاہ بیٹھا تھا ۔ایکس ایل آئی برنگ سیاہ جس کی ڈرائیونگ موسی خان ولد عبدالرحیم قوم اعوان سکنہ مظفر آباد کر رہا تھا جس کے ساتھ شیرا ز ولد سرور شاہ گاڑی میں بیٹھا تھا ۔حاصل شدہ معلومات کے مطابق ملزمان کو قابو میں کر کے حراست میں لیا گیا اور گاڑیاں قبضہ پولیس کی گئیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :