وزارت یاکسی عہدے کیلئے نہیں عوامی حقوق کے حصول کیلئے الیکشن لڑتے ہیں‘ سردار یوسف

اتوار 24 جون 2018 21:10

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کی34 سردار محمد یوسف نے کہا کہ وہ اقتدار، کسی وزارت یا عہدے کے حصول کے لئے الیکشن نہیں لڑتے بلکہ ہمارا الیکشن لڑنے کا مقصد عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے۔نواز آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن انشاء اللہ مانسہرہ میں انقلاب برپا کرے گا، مخالفین کو عوامی طاقت سے شکست دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پروگرام ہے اور ہم اسی پروگرام کے تحت سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ 1990اب تک حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی اکام کروائے ہیں ۔اور یہ ہمارا کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ عوام کا حق تھا اور عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا مشن ہی لے کر میدان میں آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ آج حلقہ میں 95 فیصد علاقوں میں بجلی فراہم کر دی ہے اور اس کے علاوہ مرکز میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ہی- مانسہرہ کیلئے موٹروے کی تعمیر،220 کے و ی گریڈ سٹیشن،مانسہرہ پاسپورٹ آفس،کئی نادرا ذیلی آفسز،سوئی گیس کی12نچ اضافی پائپ لائن کی تکمیل،سوئی گیس کی پکھل و دیگر علاقوں کو فراہمی سمیت کئی اہم اور بڑے منصوبے لا کر مانسہرہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

ا ، اس موقع پر جلسہ عام سے سابق صوبائی وزیر حق نواز خان،ممبر ضلع کونسل سردار شاہ خان،نوجوان سیاسی رہنماء عمر نواز خان،شبیر احمد خان جبوڑی،سید شبیر حسین شاہ،ناظم وی سی سچاں قاری محبوب الرحمن،ناظم وی سی پنجول حاجی کار خان،و دیگر نے بھی خطاب کیا