منتخب ہوکر خواتین مظلوم کی آواز بن کر خدمت انجام دوں گی‘ خاتون امیدوار علی بیگم

اتوار 24 جون 2018 21:10

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاراچنار کے حلقہ این اے 46سے واحد خاتون امیدوار علی بیگم نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہوکر خواتین مظلوم کی آواز بن کر خدمت انجام دیں گی اور علاقے میں امن صحت تعلیم اور روزگار کیلئے خصوصی اقدامات کریگی۔

(جاری ہے)

پاراچنار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق بیورو کریٹ اور حلقہ این اے 46سے قومی اسمبلی کی امیدوار علی بیگم نے کہاکہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلانے اور علاقے میں قیام امن کیلئے میدان میں آئی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ پسماندہ قبائلی علاقے بھی ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ترقی کرے اور پاراچنار میں قدرتی خزانوں سے مالا مال پہاڑوں سے فائدہ اٹھایا جائے علی بیگم کا کہنا تھا کہ علاقے تعلیمی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے علی بیگم کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں شمولیت سے اب قبائلی علاقوں پر بھی ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں تاہم قبائل کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے علی بیگم کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ تعلیم سمیت ہر میدان قبائلی علاقوں کو ملک کے برابر لائیں تقریب سے حاجی شیر حسن خوشی ، ڈاکٹر حسین جان ، پروفیسر عباس علی شاہ ، حاجی گل اکبر ، واجد حسین ، محمد عالم جان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی بیگم پاراچنار سمیت قبائلی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اس لئے وہ علی بیگم کو منتخب کرکے علاقے سے بدامنی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے راہ ہموار کریں گے ۔