Live Updates

عوام کو اسلام کی بالادستی اور نظام شریعت کے نفاذ کیلئے ایم ایم اے کے حق میں ووٹ دینا چاہیے‘ مولانا حمد الله جان

اتوار 24 جون 2018 21:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و صوبائی کونسل کے سینئر رُکن میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ ،ضلعی صدر پی ٹی آئی انورحقداد کے بھائی نورداد خان ایڈوکیٹ ،اے این پی کے رہنما میجر ( ر) جہان افسر خان ترکئی ،عباس اکبر خان ایڈوکیٹ ،ویلج کونسلر گوہر خان اور جہانزیب عرف جان باچا نے دیگر ساتھیوں اور خاندانوں سمیت باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام( ف )میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اُنہوں نے شمولیت کا یہ اعلان دارالعلوم اسلامیہ مظہر العلو م ڈاگئی میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں کیا ،جس سے بزرگ عالم دین و سرپرست اعلیٰ جے یو آئی مولانا حمد اللہ جان ، ضلعی امیر جے یو آئی ف و این اے 19 سے ایم ایم اے کے اُمیدوار مولانا عطاء الحق درویش ، پی کے 46 کے اُمیدوار امیر جماعت اسلامی محمود الحسن ، ضلعی نائب امیر جے یو آئی اشفاق اللہ خان ،،میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں صوابی سمیت پورے خیبرپختونخوا میں متحدہ مجلس عمل کلین سویپ کرے گی ،ایم ایم اے کا پانچ سالہ دور اس صوبے اور عوام کیلئے مثالی رہا ہے ،اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے تمام اداروں تباہ کرکے رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو اسلام کی بالادستی اور نظام شریعت کے نفاذ کیلئے ایم ایم اے کے حق میں ووٹ دینا چاہیے تاکہ ملک کی سطح پر ایم ایم اے اقتدار میں آکر نظام اسلام کو نافذ کرسکے لہٰذا صوابی سمیت پورے صوبے کے عوام کواپنا قیمتی ووٹ ایم ایم اے کے اُمیدواروں کے حق میں استعمال کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات