کلثوم کی بیماری کےباعث الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ، نواز شریف

کلثوم نوازکوانفیکشن کے باعث بخارہوگیا ہے، کلثوم میری بیوی ہیں، کچھ میرے بھی فرائض ہیں اورمیں اپنے فرائض ادا بھی کررہا ہوں۔ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 21:07

کلثوم کی بیماری کےباعث الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ، نواز شریف
لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) : پاکستام مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں،کلثوم نواز کوانفیکشن کے باعث بخارہوگیا ہے،کلثوم میری بیوی ہیں،کچھ میرے بھی فرائض ہیں اورادا بھی کر رہا ہوں۔ انہوں نے لندن ہارلے اسٹریٹ میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ہے۔

کلثوم نواز کو انفیکشن کے باعث بخار بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کلثوم کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم میری بیوی ہیں۔ کچھ میرے بھی فرائض ہیں اورادا بھی کر رہا ہوں۔ نوازشریف نے برطانوی خبرسے متعلق سوال پرجواب دیا کہ جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں، وہ جانیں ان کا کام جانے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنی والدہ کی عیادت کے موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے امی کو آواز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، مجھے لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں اور پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔

مریم نواز کے مطابق ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے کچھ حرکت کی تاہم ڈاکٹروں سے جب ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں گزشتہ کئی ماہ سے زیرعلاج ہیں۔ ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔حسین نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر والدہ کے علاج کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں، باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔