الیکشن ارب اور کھرب پتیوں کا ’’شغل میلہ ‘‘، غریب کیلئے کچھ نہیں: ڈاکٹر طاہر القادری
اتوار 24 جون 2018 21:00
(جاری ہے)
بہت سارے نوٹس ہوتے رہتے ہیں مگر انسانی جان کی حرمت کے حوالے سے لئے گئے نوٹس منطقی انجام تک پہنچنے چاہئیں۔
وہ گزشتہ روز پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس نظام کی حقیقی اپوزیشن عوامی تحریک ہے اور ہم اپنی قومی سیاسی ذمہ داری انجام دیتے رہیں گے۔پہلے بھی اس نظام کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جدوجہد اب بھی جاری ہے،ہماری جدوجہد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے،میں کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دبی ہوئی آواز ہوں، ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا الیکشن ارب اور کھرب پتیوں کا ’’شغل میلہ ‘‘ہے اس میں غریب کیلئے کچھ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن اخراجات کی جو حد مقرر کرتا ہے وہ ایک دن کے بینر لگانے سے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ قانون اور انتخابی ،اخلاقی ضوابط کی پامالی سب آنکھوں سے دیکھتے ہیں مگر کوئی بول نہیں پاتا اس نظام نے افراد اور اداروں کو فالج زدہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالیشان گھروں میں رہنے اور’’ ٹھاٹھ بھاٹھ ‘‘کی زندگی گزارنے والوں اور قیمتی گاڑیوں کے کانوائے میں گھومنے والی سیاسی ایلیٹ نے جو اثاثے ظاہر کئے یہی اثاثے انکے جھوٹ کا اشتہار اور ملک و قوم اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔کیا اب بھی کسی کو شک و شبہ ہے کہ اس نظام میں طاقت ور کے احتساب کی کوئی جرات نہیں کر سکتا یہ نظام اور قانون صرف کمزور کی گرفت کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ظالم نظام کے خلاف عوامی تحریک نے اپنے حصے کی جدوجہد بھی کی ۔ہمارے عزم میں آج بھی کوئی کمی نہیں آئی تاہم جب تک پاکستان کا ہر شہری اس ظلم کے نظام کو قبول کرنے کیلئے نہیں اٹھے گا اس وقت تک ظلم اور ناانصافی سے نجات نہیں ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ کا بلوم برگ کوانٹرویو
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.