نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے،عبد اللہ حسین ہارون

اسلام آباد ائیر پورٹ کے باہر این ایچ اے کے ٹول پلازہ کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کو حل کرنے کیلئے حکومت سے فوری بات کرونگا، نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن

اتوار 24 جون 2018 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے باہر این ایچ اے کے ٹول پلازہ کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلیے وہ حکومت سے اس معاملے پر فوری بات کریں گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اچانک دورے اور معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایوی ایشن ڈویژن، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اورپی آئی اے کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی معائینہ کیا، انہوں نے نیو ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریسن کا بھی جائیزہ لیا۔

ائیر پورٹ منیجر کی جانب سے عبد اللہ حسین ھارون کو ائیر لائینز اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔جبکہ چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ 85 بلین کی لاگت سے تکمیل ہونے والا جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا ,ائیر پورٹ بین الاقوامی معیار سے آراستہ ہے اس موقع پروفاقی وزیر نے ائیر پورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چایئے۔

وفاقی وزیر نے ائیر پورٹ کے باہر این ایچ اے ٹول پلازہ کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی نوٹس لیا اور یقین دہانی کرائی کے وہ اس مسئلے کے فوری حل کیلیے حکومت سے بات کریں گئے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کے تمام ائیر لائینز کے آپریشنز کو یقینی بنانے کیلیے انکو بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو تمام تر سہولیات کی فرہامی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر نے ائیر پورٹ پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور فلائیٹ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :