کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کی وجہ سے قوم پرست اور مذہب پرست جماعتیں پریشانی میں مبتلا ہے،منظور احمد کاکڑ

لوچستان عوامی پارٹی ان قوم پرستوں جماعتوں کی طرح جو رائے ونڈ یا کسی اور جگہ سے ڈکٹیشن لیتے ہیں بلکہ ہم صوبے کے عوام سے ہدایات لیں گے جو بھی فیصلہ ہو گا، جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 24 جون 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وہ عوامی وسیاسی قوت ہے جس کی وجہ سے یہاں کے قوم پرست اور مذہب پرست جماعتیں پریشانی میں مبتلا ہے بلوچستان عوامی پارٹی ان قوم پرستوں جماعتوں کی طرح جو رائے ونڈ یا کسی اور جگہ سے ڈکٹیشن لیتے ہیں بلکہ ہم صوبے کے عوام سے ہدایات لیں گے جو بھی فیصلہ ہو گا وہ یہاں کے عوام کرینگے ایک قوم پرست جماعت کے سربراہ کا بیان جمہوری رویات کی منافی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جو عوام کو غلام کے طور پر دیکھنا چا ہتے تھے آج بلوچستان عوامی پارٹی کے بدولت ان کو پریشانی لاحق ہو گئی اور عام انتخابات میں ناکامی سے دوچار ہو گا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں صوبے کی وہ قد آور سیاسی شخصیات شامل ہے جن کے بدولت آج بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ان کے دور حکومت میں وزیرعلیٰ شپ اور تمام تر وزارتیں کے باوجود بلوچستان کی تقدیر کیوں نہیں بدلی اور جو منشور پیش کی گئی ہے اس منشور میں وہ اپنے دور حکومت میں کیوں عمل درآمد نہیں کر اسکے اب عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ کسی بھی صورت فریب نعروں میں نہیں آئیں گے وقت ثابت کرے گا کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ کون مخلص ہے اور کون ذاتی مفادات کی خاطر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :