Live Updates

عوامی ورکرز پارٹی کا تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج

نتخابات کے موقع پر ہی نظر آنے والے موسمی پرندے اسلام آبادکے عوام کے دیرنہ مسائل کے ٹھوس حل پیش کرنے کے بجائے سبز باغ دکھاتے ہیں ہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور دیگر تمام حکمران جماعتوں کو چیلنج کرتے ہیں ہمارے ساتھ اپنے منشور اور مجوزہ پالیسیوں پر شہر میںکسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت بحث کریں نوجوانوں، عورتوں اور غریب اکثریت کی نمائندگی فرسودہ سیاسی و معاشی نظام کے رکھوالے نہیں کر سکتے۔،عوامی ورکرز پارٹی ہی وہ طاقت ہے جو عوام کے وسیع تر حلقے کو جوڑ کر تبدیلی لا سکتی ہے،پارٹی کے نامزد امیدواروں عمار رشید اور عصمت شہاجہاں کا عید ملن پارٹی سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) عوامی ورکرز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج دیدیا ہے ، انتخابات کے موقع پر ہی نظر آنے والے موسمی پرندے اسلام آبادکے عوام کے دیرنہ مسائل کے ٹھوس حل پیش کرنے کے بجائے سبز باغ دکھاتے ہیں۔

ہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور دیگر تمام حکمران جماعتوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اپنے منشور اور مجوزہ پالیسیوں پر شہر میںکسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت پبلک ڈیبیٹ کریں۔ نوجوانوں، عورتوں اور غریب اکثریت کی نمائندگی فرسودہ سیاسی و معاشی نظام کے رکھوالے نہیں کر سکتے۔ عوامی ورکرز پارٹی ہی وہ طاقت ہے جو کہ عوام کے وسیع تر حلقے کو جوڑ کر تبدیلی لا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرزپارٹی کیNA53اورNA54کے نامزد امیدواروں عمار رشید اور عصمت شہاجہاں نے اتوار کے روز F7پارٹی الیکشن آفس میں عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں، پارٹی کارکنان، کچی آبادی کے مکینوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی عمار رشید نے کہ کہ NA53سے حکمران جماعتوں کے بڑے قائدین کھڑے ہیں لیکن عمران خان یا شاہد خاقان عباسی نے سوائے نعرے لگانے کے کس موقع پر اسلام آباد میں رہائش، پانی، ماحولیاتی تباہی اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں سنجیدہ بات جیت کی ہے ان کو صرف الیکشن کے دنوں میںاسلام آباد یادآ تا ہے لیکن وہ واقف ہی نہیں ہیں کہ یہاں پر سی ڈے اے اور اشرافیہ نے کسی طرح اسلام آباد کے عام شہری کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کیا ہوا ہے اور نہ ہی ان کو آنے والی نسلوں کے لیے پالیساں ترتیب دینے سے غرض ہے عمار رشید نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم ان بڑے بڑے لیڈروں سے ون آن ون ڈیبیٹ کرنا چاہتے ہیں جو کہ سارے اسلام آباد کے باشندے دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کون حقیقی تبدیلی کی سیاست اور کون صرف نعرہ بازی کر رہا ہے عصمت شاہجاں نے کہا کہ NA54میں بھی بڑے مگر مچھ الیکشن لڑ رہے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ انہوں نے کب ترنول جیسے دور دراز علاقوں کے عوام کے لیے کچھ جدو جہد کی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرزپارٹی مسلسل اسلام آباد کے اس مزدور کے لیے آواز بلند کی ہے جو کہ کچی آبادیوں اور کرایہ کے مکانوں میں رہتے ہیں اور جن کو آئے روزتھانہ، کچہری اور پڑوارخانے میں زلیل و خوار کیا جاتا ہے لیکن پھربھی صرف لینڈ مافیہ کی ایماء پر ہائوزنگ سکیمیں اور شہری سہولیات کا انتظام کیا جاتا ہے اور شہر کے بیشتر لوگ بنیادی شہریت سے ہی محروم رہتے ہیںلہذا ہم NA54کے تمام امیدواروں کو بھی چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ پبلک ڈیبیٹ کریںاس موقع پر پارٹی کے قائدین چوہدری مسعود الحسن ، فرمان علی اور فرزانہ باری نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی نہ صرف اپنے پروگرام کے تحت اپنی منفرد حیثیت منوائے گی بلکہ ’’عوامی انتخابی مہم‘‘ چلائے گی جس سے ثابت ہوگا کہ عام لوگ الیکشن بغیر کروڑوں خرچ کیے لڑ اور جیت بھی سکتے ہیں۔

ویسے بھی پارٹی نے گزشہ کئی سالوں کے دوران ثابت کیا ہے کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ عوام الناس کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں عوام کے حقِ حکمرانی کو منوانے کے لیے بہت بڑی جدو جہد درکار ہے اور ہم اس جدو جہد کو اب الیکشن کے میدان میں بھی لے کر جارہے ہیں۔ پارٹی کے نامزد امیدواروں نے اس موقع پر تمام عوام دوست اور جمہوری قوتوں سے اپیل کی کہ وہ ’’عوامی انتخابی مہم ‘‘ کا حصہ بنیں اور سٹیٹس کو کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر کے ایک ترقی پسند پاکستان کے لیے عوامی ورکرز پارٹی کے سنگ جدو جہد میں شامل ہوں۔۔۔۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات