صاف پانی سیکنڈل کیس ،نیب کا شہباز شریف کیلئے 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار

اتوار 24 جون 2018 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے لئے صاف پانی سیکنڈل کیس میں 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کر لیا۔اس سلسلے میں ایک اجلاس میں شہباز شریف سے کئے جانے والے سوالات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کے اجلاس میںمشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی نیب کو بریفنگ بھی دی جس کے دوران بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ روپے کے واٹر پلانٹس ڈیڑھ ارب روپے میں لگائے گئے کنسلٹنٹ نے جہاں فلٹر یشن پلانٹس لگانے کی ہدایت کی وہاں نہیں لگائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق کنسلٹنسی کی مد میں 4 ارب روپے بھی خرچ کئے گئے جبکہ صاف پانی محکمے میں بھرتیاں شہباز شریف کی سفارش پر کی گئیں ۔سابق وزیر اعلی شہباز شریف آج نیب کے سامنے پیش ہونگے جہاں انہیں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سخت سوالات کا سامنا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :