نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ، چوہدری نثار
آئندہ انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے ،کسی سے پوچھے بغیر میں کراچی میں امن شروع کیا میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھ رہ چکے ہیں، سیاست میں آکر کوئی ملزپٹرول پمپ اور فیکٹری نہیں بنائی بلکہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا میرے حلقے کا مقابلہ نواز شریف ، شہبازشریف اور زرداری کے حلقے سے کرنا اگر حلقے میں ترقی نہیں ہوئی ہے تو ووٹ مت دینا ،عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار بڑی بڑی باتیں کرتا ہے، جلسے سے خطاب
اتوار 24 جون 2018 20:40
(جاری ہے)
گزشتہ روز چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں چکری جلسہ سے بڑا جلسہ نہیں دیکھا ۔
آئندہ انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے ۔ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے ۔ ساری زندگی کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی، میری پارٹی مجھے روکتی رہی لیکن میں نہیں رُکا، ثابت کروں گا کہ کیوں آزاد کھڑا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں حلال حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے ۔ ساری زندگی کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ سیاست ہمیشہ عزت کیلئے کی۔ کارکنوں نے میرا جذبہ بڑھا دیا ۔ نواز شریف سے کیا اختلافات تھے سچ سامنے آنا چاہیے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کروں گا۔ مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ، میں نے راج ناتھ کو ایسا جواب دیا کہ وہ بھاگ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نواز شریف اور فوج سے پوچھے بغیر کراچی آپریشن شروع کیا۔ دہشتگردی کی جنگ فوج سے ملکر لڑی آج ملک میں امن ہے ۔ ناموس رسالت سے متعلق سوشل میڈیا پر طوفان اٹھا تو نواز شریف نے زمہ داری مجھے دی ، میں نے فیس بک کے وائس پریزیڈنٹ کو کال کرکے بتایا کہ مسئلہ حل کرو ورنہ پاکستان میں فیس بک بند کردوں گا۔ چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہ چکے ہیں۔ آج عمران خان فٹ ہوگئے جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران خن عمران خان کو کیا دیں گے ۔ میں نہ تحریک انصاف اور نہ لیگ کی طرف دیکھتا ہوں۔آج جو ٹیکسلا سے آیا ہے وہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں ان سے پوچھنا کہ حلقے کے عوام کے لئے کیا کام کئے ہیں۔ میرے حلقے میں70فیصد لوگوں کو پانی مل چکا ہے ۔ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار بڑی باتیں کرتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انقلاب لے کرآئیں گے یہ انقلاب نہیں بگاڑ لائیں گے ۔ انہو ن نے کہا کہ الیکشن میں لوگوں کو بلانے کیلئے منت سماجت کرتے ہیں۔ میں نے سیاست میں آکر کوئی ملز ، پٹرول پمپ اور فیکٹری نہیں بنائی بلکہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ۔ حلقے میں اگر ترقیاتی کام نہیں ہوئے تو مجھے ووٹ مت دینا ۔ میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے تک و دو کرتا رہا ۔ ابھی بہت کام ہونا باقی ہے ۔ میرے حلقے کا موازنہ نواز شریف کے حلقے سے کرو ۔ اگر حلقہ پیچھے ہے تو ووٹ نہ دینا ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.