Live Updates

تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،حاجی غلام علی

اتوار 24 جون 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماومتحدہ مجلس عمل این اے 27اورپی کے 78کے امیدوارحاجی غلام علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پرصوبے کی تباہی کیلئے کام کیا،عوام کوتبدیلی کاخوشنماخواب دیکھاکرصوبے اورقومی اداروںکوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے،ایم ایم اے دورمیںصوبے پرقرضہ کاحجم کم ہواجبکہ تحریک انصاف نے ریکارڈقرضے لیکرنامکمل سوات موٹروے سمیت سب کچھ گروی رکھ دیاہے،تحریک انصاف خیبرپختونخواکی تباہی،اسلامی معاشرے کے خاتمہ کیلئے یہودی ایجنٹوںکیلئے کام کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزپی کے 78کے علاقہ سرکی میں عیدملن پارٹی کے موقع پرکارکنوںکے جمع غفیرسے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمتحدہ مجلس عمل کے امیدوارمحمدصدیق پراچہ،مولاناخیرالبشر،بحراللہ خان،مولاناعارف جان اوردیگرنے بھی خطاب کیا،سینکڑوںکی تعدادمیںکارکنوںنے شرکت کی،حاجی غلام علی مزیدکہاکہ پینتیس سالہ تاریخ میں ایم ایم اے کے علاوہ کون سی جماعت نے صوبے میں نئی یونیورسٹیاں،کالجز،سکولز،پارک بنائے ہیں ،تبدیلی کے نام پرآنیوالے پانچ فٹ کی گلیوںاورچھ انچ کی نالیوںکی تعمیرسے آگے نہیں بڑھ سکے،انہوںنے کہاکہ بحیثیت ضلع ناطم ٹریفک کے مسئلہ کوحل کرنے کیلئے گورنرہائوس کو70فٹ اورصوبائی اسمبلی کو105پانچ فٹ پیچھے کیا،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی طرف سے جی ٹی روڈآنیوالی ٹریفک کے مسئلہ کوختم کرنے کیلئے بالاحصار کے قریب ایف سی پمپ کومسمارکرایا،مفتی محمودفلائی اوور،ملک سعد فلائی اوورکوعملی جامہ پہنایا،سٹی سرکلرروڈکوگشادہ کیا،قصہ خوانی میں سنگ مرمرکے فٹ پاتھ بنائے،25جولائی کوعوام منافقت کی سیاست کوختم کرنے میں اپناکرداراداکرینگے،ان شاء اللہ دوبارہ کامیاب ہوکرعوام کی تمام محرومیوںکاازالہ کرینگے،روزگارملنے تک نوجوانوںکو وطیفہ دیاجائیگا،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات