ن لیگ کو آج تک ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی ،ْجاویدہاشمی

ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 جون 2018 20:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج تک مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی، ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔

(جاری ہے)

سینئر سیاستدان نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کے پیچھے نہیں بھاگتا، ٹکٹ کی خاطر بورڈ کے سامنے پیش ہوا نہ لاہور گیا ،ْن لیگ سے نسلوں کے رشتے کی بحالی چاہتا تھا ،ْٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ کے مقابلے پر امیدوار نہیں لائیں گے۔