سی آئی اے پولیس نے سٹر یٹ کر ائم اور شراب فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکر لیا

چھینا گیا مو با ئل فون اور120بو تلیں شراب بر آمد

اتوار 24 جون 2018 20:30

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) سی آئی اے پولیس نے سٹر یٹ کر ائم اور شراب فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا مو با ئل فون اور120بو تلیں شراب بر آمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد کی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے شراب فروشی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کاٹا سک ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمداشرف شاہ کی زیر نگر انی ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نیشراب فروشی میں ملوث ملزم عرشما ن پطرس ولد پطرس سیکٹر جی سیو ن ٹو اسلام آ باد کو گرفتار کرکے 120بو تلیں شراب بر آمد کرلی ،ایک اور کا رروائی کے دوران سی آئی اے پولیس نے مو با ئل فون چوری میں ملوث دوملزمان اظہر اور ندیم انو ار سے چھینا گیا مو بائل فون ما لیتی 25ہزارروپے کا بر آمدکرلیا، ملزمان نے تھا نہ تر نو ل ، سیکر ٹر یٹ اور کو ہسار کے علاقوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :