جسٹس (ر)جاوید اقبال کل نیب لاہور کا دورہ کریں گے

اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، نیب لاہور کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے

اتوار 24 جون 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال کل بروز منگل 25 جو ن کو نیب لاہور کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیب لاہور کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب لاہور کے افسران اہلکاروں سے خطاب بھی کریں گے اور نیب کی احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر میرٹ شفافیت شواہداور قانون کے مطابق عمل درآمد جو کہ نیب کی اولین ترجیح ہے کا بھی جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :