Live Updates

آصف زرداری نے خطہ پوٹھوہار میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے جوڑ توڑ شروع کردی، تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والے اہم رہنماؤں کی فہرست بھی طلب کر لی

پی ٹی آئی چھوڑ کر آنیوالے ملک احسان بڈانا کو حلقہ میں اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دیں پیپلزپارٹی اسلام آباد کے نائب صدر ملک ندیم کو راجہ عمران اشرف کی انتخابی مہم چلانے کا ٹاسک سونپ دیا پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت، متوسط طبقہ کویہاں عزت دی جاتی ہے،سابق صدر کی گفتگو

اتوار 24 جون 2018 20:30

آصف زرداری نے خطہ پوٹھوہار میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے جوڑ توڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطہ پوٹھوہار میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے بھرپور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، پاکستان تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والے اہم رہنماؤں کی فہرست بھی طلب کر لی ، ملک احسان بڈانا کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے حلقہ میں اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دیں، گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد کے سینیئر نائب صدر ندیم ملک، حلقہ این اے 53کے امیدوار راجہ عمران اور ملک احسان بڈانا سے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات کی، اس دوران قمر الزمان کائرہ بھی موجود تھے، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے احسان بڈانا کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر اسلام آباد کے نائب صدر ملک ندیم کو خصوصی ٹاسک دیا کہ وہ راجہ عمران اشرف کی بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں، اس موقع پر قمر الزمان کائرہ کو ٹاسک دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں جو کہ ٹکٹ سے محروم ہو گئے ہیں انکی فہرست تیار کرکے بتائیں، پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کہ غریبوں اور مزدورں کی ہے کہ اس پارٹی میں متوسط طبقہ کی عزت کی جاتی ہے، آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں عام آدمی کو پارٹی میں شامل کرکے عوام کی خدمت پر مامور کیا جائے، اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ندیم ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے باشعور نوجوانوں سے بہت امید ہیں وابستہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ دن رات ایک کرکے پارٹی کیلئے انتھک کوششیں کریں گے، راجہ عمران اشرف سے کہا کہ یوتھ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور آپ یوتھ کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو کامیابی آپ کا سہرا بنے گی۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات