Live Updates

پی ٹی آئی کاقومی وصوبائی نشستوں کیلئےانتخابی امیدواروں کا اعلان

عمران خان کی منظور ی سےحتمی فہرست جاری کی گئی،قومی اسمبلی کے229،پنجا ب کے 338، سندھ کے 79،بلوچستان کے 36،خیبرپختونخواہ کے90 ،فاٹا کے 11اور اسلام آباد کی تین نشستوں پرامیدواروں کوانتخابی ٹکٹس جاری کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 20:20

پی ٹی آئی کاقومی وصوبائی نشستوں کیلئےانتخابی امیدواروں کا اعلان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی نشستوں کیلئے انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے،عمران خان کی منظور ی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی،قومی اسمبلی کے 272میں سے 229، پنجا ب کے 338، سندھ کے 79،بلوچستان کے 36،خیبرپختونخواہ کے 99میں سے 90 انتخابی حلقوں ،فاٹا کے 11اور اسلام آباد کی تین نشستوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ملک بھر کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق تمام امیدوارو ں کو میرٹ پرٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ٹکٹس لینے کیلئے ساڑھے چار ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کے272 میں سے 229 حلقوں کیلئےامیدوارنامزد کردیے گئے۔

پنجاب کے 238 حلقوں، سندھ کے 79 جبکہ بلوچستان کے36 حلقوں، جبکہ پختونخوا کے99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوارکھڑے کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں اور فاٹا کے11 حلقوں میں امیدوارکھڑے کیے گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں علی محمد خان این اے 22 مردان، عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی، ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن، این اے 162 سےعائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان، این اے 10شانگلہ سے نوازخان، جبکہ چوہدری نثارکے مقابلے میں غلام سرور این اے 59،این اے 63 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد ،پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال، پی پی224 سےزواروڑائچ ،پی پی225 سےطاہرملیزئی، پی پی 228 سےنذیربلوچ، اور این اے 160 سےاختر کانجو،این اے161 سےشفیق آرائیں ، کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات