کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی اور ڈی پی او محمد خرم رشید سمیت دیگر افسران کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

اتوار 24 جون 2018 20:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء)ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تبدیل ہونے والے کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی اور ڈی پی او محمد خرم رشید سمیت دیگر افسران کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود، ڈی سی صوابی خورشید عالم کمانڈنٹ پی آر سی بریگیڈئیرزاہد حسین ، ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل فہیم سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کمشنر مردان ذاکر حسین اور دیگر افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے کہا کہ کمشنر مردان کی رہنمائی میں مردان ڈویژن نے گذشتہ دوسال کے دوران کا فی ترقی کی ہے اور ماتحت افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ رہا جس کی وجہ سے اُنہوں نے بھی دل لگا کر کام کیا اور تمام سرکاری ٹاسک خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے گئے ۔ذاکر حسین آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں اپنے ڈھائی سالہ دور میں افسروں اور اہلکاروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا ۔اس موقع پر تبدیل ہونے والے افسران کو تحائف بھی دیئے گئے ۔