ڈ پٹی کمشنرکوہاٹ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد‘ عام انتخابات2018ء کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اتوار 24 جون 2018 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ضلع کوہاٹ میںعام انتخابات2018ء کی تیاری اور انتظامات کے سلسلے میںڈ پٹی کمشنر خالد الیاس کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ان کے دفتر میںمنعقد ہواجس میںاسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو طاہر علی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ حبیب الرحمن خٹک ،مانیٹرنگ آفیسرزاور دوسرے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف، غیرجانبدارانہ اور پرامن انعقادکے مختلف امور زیر بحث آئے اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتخابات کے قواعد و ضوابط اور ٹی او آرز بھی زیرغورآئے اور متعلقہ حکام اور اداروں کوان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حسب ہدایت عام انتخابات کے شفاف، غیرجانبدارانہ اور پرامن انعقادکے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے گی اور انتخابی مواد کی ترسیل اورانتخابی عملے اور ووٹرزکی فول پروف سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے علاوہ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تمام تر ممکنہ حفاظتی اقدامات کرے گی اور کسی کو گڑبڑ کرنے یاقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :