میں نے کبھی ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف نہیں دیکھا،چوہدری نثار
ہمیشہ سراٹھا کرسیاست کی،نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے جلد قوم کے سامنے سچ لاؤں گا، زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی۔جلد بتاؤں گا آزاد الیکشن کیوں لڑ رہا ہوں،ایک امیدوارعمران خان کی ٹکٹ لیکر بڑی بڑی باتیں کررہا ہے ،عوام بوریابسترگول کردیں گے۔دھمیال میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 19:48
(جاری ہے)
حلقےکےعوام کوکبھی میرے نام سے شرمندگی نہیں ہوگی۔
میرے حلقے میں نوازشریف اور شہبازشریف سے زیادہ کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجهے نظرآرہا ہے میرے مخالفین سیاسی لنڈے بازاروالی ٹیم ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں نے شروع کیا تھا۔2013ء میں روز 7 سے 8 دھماکے ہوتے تھے۔ اسلام کی سربلندی کا بیڑا ہر مقام پر اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے کسی کوفائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران خان کوکیا فائدہ پہنچائیں گے؟ ایک امیدوار عمران خان کی ٹکٹیں لیکر بڑی بڑی باتیں کررہا ہے ۔ یہ جوٹیکسلا سے آیا ہے یہ وزیربھی رہ چکا ہے۔اس سے پوچھو اس نے پانی کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیرٹکٹ یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔ایک اعلان کیا اور مخلوق اکٹھی ہوگئی، الیکشن سے پہلے ہی فیصلہ ہوگیا ہے۔ میرے حلقے کی عوام نے مجھے حوصلہ دیا اور میرا سربلند کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سروے رپورٹس آتی ہیں ایک رپورٹ اس علاقے دھمیال سے بھی آئی ہے۔عوام میرے اور اپنے مخالفین کا بوریا بسترگول کرنے والے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ن لیگ یا تحریک انصاف کی طرف نہیں دیکھتا ہوں۔ میں نے پوری زندگی سراٹھا کرسیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے سچ سامنے آنا چاہیے۔ جلد قوم کوسچ بتاؤں گا۔ میری پارٹی مجھے روکتی رہی میں نہیں رُکا۔ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی۔ جلد بتاؤں گا کہ میں آزاد الیکشن میں کیوں کھڑا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.