اسرائیلی وزیراعظم،سعودی ولی عہد اورامارتی حکام میں خفیہ ملاقاتیں

سعودی اور اماراتی حکام کی نیتن ہایو سے خفیہ ملاقاتیں عمان میں ہوئیں،سعودی عرب اور یواے ای حکام ایرانی اثرورسوخ کم کرنے کیلئے موساد سے بھی رابطے میں ہیں،ملاقاتوں کا مقصد ایرانی جوہری معاہدہ ختم کرنے اور خطے میں اثرورسوخ کم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 19:31

اسرائیلی وزیراعظم،سعودی ولی عہد اورامارتی حکام میں خفیہ ملاقاتیں
مقبوضہ بیت المقدس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشا ف ہوا ہے،اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتیں اردن کے دارلحکومت عمان میں ہوئیں،اسرائیلی وزیراعظم کی عرب ممالک کے حکام سے ملاقاتیں ایران جوہری معاہدے کے خاتمے کیلئے کی گئی ہیں،سعودی عرب اور یواے ای حکام ایرانی اثرورسوخ کم کرنے کیلئے موساد سے بھی رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مشیر خاص جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی سفیر جیسن گرین بیلٹ کے دورہ عمان کے موقع پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کی خفیہ ملاقاتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ایران کےجوہری معاہدے کے خاتمے اور خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنے کیلئے سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے۔

نیویارکر نامی اخبار کے رپورٹرکا کہنا ہےکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیز کواماراتی اور اسرائیلی حکام کے درمیان فون کالزسے متعلق معلوم ہوا ہے۔ان میں ایک فون کال اماراتی سینئر عہدیدار اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلیری کلنٹن بھی بطور امریکی وزیر خارجہ اس سے آگاہ تھیں کہ یو اے ای اور سعودی عرب ایران کیلئے مداخلت کررہے ہیں تاکہ ایران کے اثر روسوخ کو کم کیا جاسکے۔

اس کیلئے یواے ای اور سعودی عرب اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے رابطے میں ہیں۔امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے عہدیدار وں کے درمیان خفیہ ملاقات یونان میں ہوئی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ ملاقات میں نیتن یاہو خود بھی موجود تھا۔