Live Updates

تحریک انصاف کے ملک دیدارخان اورملک جہانگیرخان نے مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرلی

اتوار 24 جون 2018 19:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام کی جانب سے سوات میںتحریک انصاف کے وکٹیںگرانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے،حلقہ NA-2اورحلقہPK-2سوات میںتحریک انصاف کوبڑادھچکا،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیرملک دیدارخان اورملک جہانگیرخان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرباضابطہ طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی ہے۔

صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے سوات میںپروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کھوٹے سکوں پر تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں،عمران خان کے کشتی کے سواروہی ہیںجنہوںنے عوام کورسوائی کے سواکچھ نہیںدیا۔انہوںنے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوام کے خدمت کاموقع دیاتوعلاقے کے مسائل ترجیح اورمستقل بنیادوں پرحل کریںگے،سوات کے ان پہاڑوںحقیقی معنوں میں سوئٹرزلینڈمیںتبدیل کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سالوںسال اس خطے اوریہاں کے عوام کااستحصال کرنے والوںکوعوام اس مرتبہ ضماتیںضبط کرائیںگے،پارٹی میںشامل ہونیوالوںکوخوش آمدیدکہتے ہیں جوپارٹی کاقیمتی اثاثہ ہے۔اس موقع پرشمولیت اختیار کرنیوالے دونوں رہنمائوںنے قائدمحمدنوازشریف،مرکزی صدرشہبازشریف اورصوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکیاہے۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرملک دیدارخان نے کہاکہ اس خطے کیلئے انجینئرامیرمقام کی خدمات سے متاثرہوکرانکے قافلے پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی اورانشاء اللہ ہونیوالے عام انتخابات میںنام نہادتبدیلی والوںکاجنازہ نکلے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات