ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر اور دو افغان باشندوں سمیت باون افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 24 جون 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کوئٹہ میں ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران اور ترکی جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انسانی اسمگلر اور دو افغان باشندوں سمیت باون افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسداد اسمگلنگ سیل نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں چھاپے مار کر ایک بس سے دو افغان باشندوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا جو غیرقانونی طور پر ترکی جانا چاہتے تھے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں مسافر بس سے اڑتیس افراد کو گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی طور پر تفتان کے راستے ایران جارہے تھے۔ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازم کو بھی گرفتار کرکے بس تحویل میں لے لی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد سے ایرانی اور ترکش کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :