پاکستان علماء کونسل کا اجلاس،کسی بھی امیدوار کی حمایت کا با ضابطہ اعلان جماعتی مشاورت کے بعد کرنے کا فیصلہ

اتوار 24 جون 2018 19:20

ساہیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر محمد شفیع قاسمی نے کہاہے کہ پاکستان علماء کونسل نے ضلع ساہیوال میں ابھی کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیںکیا۔ کسی بھی امیدوار کی حمایت کا با ضابطہ اعلان جماعتی مشاورت اور اپنے قائد علامہ طاہر محمود اشرفی چیئر مین پاکستان علماء کونسل کے فیصلے کے مطابق کیاجائے گا۔

اس امر کا اظہار انہوںنے پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ساہیوال شہر میں کسی فرد یا افراد کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ مسلک دیو بند کا نام استعمال کرے یا اسے اندرون خانہ بیچنے کی کوشش کرے۔اجلاس میں واضح کیاگیا کہ شہر میں انتخابی حوالہ سے ہونیوالے کسی بھی اجلاس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل ایک ذمہ دار جماعت ہے جو اپنے قائد کے فیصلوںکی پابند ہے۔اجلاس میں قاری محمد حنیف عثمانی‘ قاری حفیظ الرحمن کمیانہ ‘مولانا نذیر احمد ‘مولانا محمد یاسین بلوچ ‘ قاری حفیظ الله ‘مولانا محمد طلحہ ‘قاری محمد اصغر ‘مولانا محمود احمد اعوان ‘قاری جہانگیر ‘قاری محمداشرف ‘قاری محمد آصف ‘مولانا حبیب الرحمن‘ حافظ محمد ربنواز ‘حافظ رانا عبدالرئو ف ‘عمر حیات فاروقی‘ حافظ محمد محسن بلوچ‘ حافظ رانا محمدحذیفہ سمیت دیگر کارکنان نے کثیر تعدا د میںشرکت کی۔ اجلاس میں قاری محمد یوسف ضیاء کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاگیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :