آنیوالی نسلوں کوجرائم سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈی پی او

اتوار 24 جون 2018 19:20

خانیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران و ملازمین ایمانداری ‘جافشانی او رجذبہ حب الوطنی کیساتھ اپنی خدمات امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے سرانجام دیں‘ ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو پرامن او رجرائم سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ایس ڈی پی او ز اور تمام برانچز کے سربراہان کیساتھ تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جائے اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آتے ہوئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ڈی پی او نے کہاکہ ایس ڈی پی اوز اور ہیڈ آف برانچز اپنے فرائض احسن اور عمدگی سے سرانجام دیںآپ سب ایک فیملی کی طرح رہیں ہر اک کو عز ت دیں‘ حاکمیت والا کام نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مزید کہا کہ دفتر ی عملہ اپنے کام ایمانداری او رخلوص نیت سے کریں اور شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع خانیوال میں قابل او راچھے پولیس افسران تعینات رہے ہیں جنہوں نے ضلع خانیوال میں امن و عامہ کے قیام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دی ہیں ان کے ان اقدا م کو جاری رکھتے ہوئے امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جائیگااس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔قبل ازیں ڈی پی او فیصل مختار کا ڈی پی او آفس پہنچنے پر ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر پولیس افسران نے بھرپو راستقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :