مسلم لیگ (ن) نے ضلع خانیوا ل کی چارقومی اور 8صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا

اتوار 24 جون 2018 19:20

خانیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع خانیوا ل کی چارقومی اور 8صوبائی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 150سے ریٹائرڈ سعید سرگانہ اور اس کے ساتھ پی پی 203میں سید مختار علی شاہ او رپی پی 204سے رانا عرفان محمود،این اے 151سے محمدخان ڈاہا اور پی پی 205سے چوہدری فضل الرحمن اور پی پی 206سے نشاط احمد خان ڈاہا، اسی طرح این اے 152سے پیر محمداسلم بودلہ او رپی پی 207سے عامر حیات ہراج اور پی پی 208سے رانا بابر حسین عابد جبکہ این اے 153سے چوہدری افتخار نذیر اور پی پی 209فیصل خان نیازی اور پی پی 210سے حاجی عطاء الرحمن کو ٹکٹ دے دی گئی۔