گورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے میڈیا سیل کے کام کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان گورنر ہائوس

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) گورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے میڈیا سیل کے کام کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،گورنر ہائوس میں مسلم لیگ (ن )کا کوئی میڈیا سیل تھا اور نہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہائوس لاہور نے گذشتہ روز اخبارات میں گورنر ہائوس میں مسلم لیگ (ن)کے میڈیا سیل کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا عہدہ آئینی ہے اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں اور عہدوں کوسیاست میں ملوث کرنا قومی مفاد کے منافی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ گورنر ہائوس لاہورکے بارے میں منفی بیان بازی انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :