ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے اب تک صرف 8 ارب روپے اکٹھے ہو سکے ہیں،میاں طارق فیروز

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں اب تک صرف 8 ارب روپے ہی اکٹھے ہو سکے۔ میاں سلیم نے کہا کہ نان فائیلرکے لئے ایمنسٹی سکیم میں جتنی مراعات دی گئی ہیںہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک 200 ارب روپے اکٹھے ہو گئے ہوتے لیکن ابھی تک صرف اور صرف 8 ارب ہی اکٹھے ہو سکے اس کی کچھ وجوہات ہیں ۔

ایف بی آر لاہور آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم کی کامیابی محکمانہ رویے سے مشروط ہے ،عوام اور محکموں میں رابطہ نہ ہونے سے کوئی ایمنسٹی سکیم کامیاب نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ از خود نوٹس لیتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو کالعدم قرار دیکر عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کر کے تاجر برادری اور عوام کا درینہ مطالبہ پورا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر سالانہ 50 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتا ہے ،یہ مزید بڑھ سکتا ہے لیکن اس کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا اس کے لئے ایف بی آر اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول کرنا ہوگااور ہر شہر میں بنائے گئے نئے ہزاروں پلازوں اور شاپنگ مالز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر کے ٹیکس کی آمدن کو بڑھا یا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :