مون سون سیزن کے دوران بارشوں او دریائوں میں پانی کے آمد و اخراج بارے عوام کو باخبر رکھنے کیلئے تین افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں اور اس کے نتیجہ میں دریائوں کے پانی میں آمد و اخراج و اثرات بارے عوام کو باخبر رکھنے کے لئے فوری طور پر تین افسران کی ڈیوٹیاںپراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں قائم فلڈ کنٹرول روم میںتفویض کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سید علی قاسم پہلی شفٹ،حافظ نعیم سیکنڈ شفٹ،ذیشان محمود تھرڈ شفٹ میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :