منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرے تشکیل دے سکتے ہیں،سلیم بخاری

اتوار 24 جون 2018 19:20

ملتان۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) سماجی و سیاسی سکالر سید سلیم بخاری نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرے تشکیل دے سکتے ہیں منشیات کی وباء ایک چیلنج کی طرح ہمارے سامنے ہے اس سے نبرد آزما ہونے کے لئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے ، منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اے این ایف کی کارکردگی حوصلہ ا فزاء ہے لیکن پھر بھی منشیات کی وباء کیخلاف جدوجہد کو جاری و ساری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور شمع اینٹی نارکو ٹکس فورس پنجاب و ملتان کی زیر سرپرستی تدارک منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے انسداد منشیات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شاہد محمود انصاری، نادیہ اقبال، عمران اعظمی، نعیم اقبال نعیم، عامر شہزاد صدیقی، عامر محمود نقشبندی، امیر نواز ملک، خالد چٹھہ و دیگر مہمانان خاص تھے۔

متعلقہ عنوان :