پارکس میں تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ لینڈ سکیپینگ کا عمل بھی جاری ہے ،حافظ نعیم عباس

اتوار 24 جون 2018 19:20

ملتان۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان حافظ نعیم عباس نے کہا ہے کہ پارکس میں تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ لینڈ سکیپینگ کا عمل بھی جاری ہے ۔رواں سال پہلے سے موجود پارکس کی تزئین و آرائش سمیت نئے پارکس کی تعمیر بھی کی جائے گی ۔اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف پارکس کے دورہ کے دوران کیا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ امیرآ باد پارک کی طرح k بلاک شاہ رکن عالم پارک بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔جس کی تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔پارک میں باو،ْنڈ ری کی مرمت ،پینٹ ،خار دار تاریں ،گھاس ،درخت ،ٹوائلٹ بلاک ،جھولے ،بینچز ،گزیبوز ،واک وے ،ڈسٹ بن کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویہ کانی والا پارک میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

گھاس اور لینڈ سکیپنگ کا کام جاری ہے۔سی بلاک ماڈل ٹاو،ْن پارک میں ساٹھ فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔پارک میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلے سے موجود پارکس میں بھی تزین وآرائش جاری ہے۔سرکٹ ہائوس پارک کی بائونڈری وال گیٹ اور ٹریک کو خوبصورت حالت میں بحال کر دیا گیا ہے۔پارک کے اندر خوبصورت لینڈ سکیپنگ کی گئی ہے۔

قلعہ کہنہ قا سم با غ اور ابن قا سم پار ک میں بھی تز ئن وآ را ئش جا ری ہے۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کہا کہ پارکس میں سایہ دار درختوں کی شجر کاری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔درختوں کے حوالے سے عوامی شعور کو اُجاگر کرنے کے لیئے جو مہم گزشتہ سالوں سے چلا رہے ہیں ۔اُس کے خاطر خواہ نتائج ملے ہیں ۔بڑی تعداد میں عوام پی ایچ اے کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے لیئے رابطہ کر رہے ہیں ۔جس کو آنیوالے دنوں میں عملی جامہ پہنانے کے لیئے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں ۔عوام کے ساتھ مل کر ملتان شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجر کاری کے لیئے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ مقا می درختو ں کی مو جو دگی کے علا وہ ما حو ل دو ست درختو ں کی شجر کا ری بھی وقت کی اہم ضرو رت ہے۔

متعلقہ عنوان :