سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمانہ بریفنگ

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عثمان معظم،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد،چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری ہیلتھ کو محکمہ کے ڈویلپمنٹ ونگ،ایڈمن،ٹیکنیکل،میڈیکل ایجوکیشن اور ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے اور عام انتخابات کے تناظر میں عوا م کو میڈیکل کو ر فراہم کرنے کے بھی معقول انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ محکمہ کے افسران اور اہلکاران انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشنز میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :