پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے یہاں آکر بہت سکول ملتا ہے،، سردار درشن سنگھ

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بھارت سے آئے کالڑہ مشن گروپ کے پارٹی لیڈر سردار درشن سنگھ نے کہا ہے پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے یہاں آکر بہت سکول ملتا ہے، ہمارے گوردوارے اور مذہبی مقامات محفوظ ہیں جس پر ہم بہت خوش ہیں ۔ ہمیں یہاں بہت پیار و احترام ملا جس پر ہم حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے افسران کے شکر گزار ہیں ،یہ باتیں انہوں نے ننکانہ صاحب پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، پی آر او عامر حسین ہاشمی ، کیئر ٹیکر ننکانہ محمد عتیق گیلانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر درشن سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کا محافظ ملک ہے، یاتریوں کو رہائش و سیکورٹی سمیت تمام سہولیات دی جارہی ہیں،ہم امن دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں، سکھوں کو تقسیم کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر نے کہا کہ ہم سکھ مہمانو ں کی بھر پور انداز سے خدمت کر رہے ہیں جو ہمارا آئینی و دینی فریضہ ہے ، حالا ت نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اقلیت نواز ملک ہے ہم اقلیتوں کی خدمت کے لیے پرُ عزم ہیںسکھ یاتری دو روز ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات مکمل ہونے پر لاہور آئیں گے۔