نگران حکومت کی پہلی ترجیح منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہے ،اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا،نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کا منصفانہ ، شفاف،غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گااورانشاء اللہ نگران حکومت اپنی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی-انہوں نے کہا کہ ہم پر جو قومی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، اسے نبھانے میں قوم کو مایوس نہیں کریںگے ۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینے ہیں اورعام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے ہیں اور اس حوالے سے نگران حکومت نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے اورالیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیاجارہا ہی-انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے اورتمام سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گی- انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے اوراس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی-نگران وزیر اعلی نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے لائحہ عمل بنالیا گیاہے اورطے کردہ لائحہ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹرز کے لئے ساز گار ماحول یقینی بنائیں گے اورتمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے مواقع ملیںگے -انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیںاورنگران حکومت عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بھی کام کررہی ہی-ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہی-اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے عوام کو سہولتوںکی فراہمی کے حوالے سے اپنے فرائض محنت او ردیانت سے ادا کریں -عوام کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اورمتعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں-انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد اجتماعی و قومی ذمہ داری ہے اورنگران حکومت قوم کے سامنے سرخرو ہوگی۔

(جاری ہے)

آزادانہ اور شفاف الیکشن ہمارا فوکس ہے، سب کیلئے مساوی مواقع ہوں گے۔