کراچی میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی مینارٹیز پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی سے شدید ناراض ہو گئے

منارٹی ونگ کے سعید غنی سے اختلافات میں شدت آگئی،منارٹی ونگ نے محمود آباد کی نشست پر سعید غنی سے کسی بھی قسم کا تعلق و تعاون ختم کر دیا

اتوار 24 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کراچی میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی مینارٹیز پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی سے شدید ناراض ہو گئے۔ سعید غنی پر مینارٹی ونگ کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائدکیا گیا ہے ۔ منارٹی ونگ کے سعید غنی سے اختلافات میں شدت آگئی ہے۔ منارٹی ونگ نے محمود آباد کی نشست پر سعید غنی سے کسی بھی قسم کا تعلق و تعاون ختم کر دیا ہے۔

عوامی سروے کے مطابق کراچی میں الیکشن 2018کی مہم میں تیزی آتے ہی شہر، قائد میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ پیپلز پارٹی کا منارٹی ونگ کا 80/90فیصد حصہ محمودآباد سیتعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماء سعید غنی کے رویے سے شدید ناراض ہونے کے ساتھ ساتھ سعید غنی سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کا منارٹی ونگ کا 80/90فیصد حصہ سعید غنی کی مخالفت برقرار رکھتے ہوئے کراچی میں پیپلز پارٹی کے ہر نامزد اُمیدوار کی مکمل سپورٹ کرئے گا لیکن سعید غنی کے مدِ مقابل الیکشن لڑنے والے اُمید وار کو بھر پور سپورٹ کرئے گا۔

(جاری ہے)

کراچی کے منارٹیز سعید غنی کو اب پیپلز پارٹی کراچی کا لیڈر ماننے کو قطعی طور پر تیار نہیں۔ اُدھر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے مینارٹیز کت علاوہ بھی دیگر کارکنان نے سعید غنی کے رویہ پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔