عاشق کو محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا

لڑکی کے بھائیوں نے تشدد کے بعد سر کے بال ، بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں

اتوار 24 جون 2018 18:10

عاشق کو محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) چوہنگ کے علاقہ میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی کے بھائیوں نے بد ترین تشدد کے بعد سر کے بال ، بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں ،پولیس نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں کاشف نامی شخص اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے گیا تاہم اسی دوران لڑکی کے بھائی بھی پہنچ گئے جنہوں نے اسے قابو کر کے اس پر تشدد شروع کر دیا اور بعد ازاں اس کے سر کے بال ، بھنویں اور مونچھیں مونڈڈالیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کاشف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان شکور اور قاسم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :