رواں مالی سال 2017-18ء میں پی ایس ڈی پی کے تحت 1054.249 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے

اتوار 24 جون 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 1054.249 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ جاری مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 1615.699 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں کمرشل بنیادوں پر زیتون کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 350 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے 500 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال میں اب تک پی ایس ڈی پی کیلئے مجموعی طور پر مختص بجٹ سے 561.450 ملین روپے کے کم ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :