گورنر سندھ کے بڑے بھائی طارق عمر انتقال کر گئے

اتوار 24 جون 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد اتوار کو نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

یہاں گورنر ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کو امسال فرروی میں پھیپھڑوں کے کیسنر کی تشخیص ہوئی تھی اور گزشتہ چند ماہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے سوگوارن میں بیوہ، دو بیٹے اور بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز عصر ڈی ایچ اے سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :