پاک افغان سرحد کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے عمل میں دھرتی کے ایک اور بیٹے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، آئی ایس پی آر

اتوار 24 جون 2018 17:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاک افغان سرحد کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے عمل میں دھرتی کے ایک اور بیٹے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق اتوار کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی پارٹی پر سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میں سپاہی نیاز علی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ انشاء اللہ سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے افغانستان کا تعاون ضروری ہے۔