بعض یورپی یونین ممالک صرف اپنے مفاد کا سوچ رہے ہیں، ماکروں

اتوار 24 جون 2018 17:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپی بلاک سے فوائد حاصل کرنے والی چند رکن ریاستیں مہاجرین کے معاملے پر صرف اپنے مفاد کا سوچ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اسپین کے نئے وزیر اعظم پیدرو شانزے کے ساتھ پیرس میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی رائے میں یورپی یونین کے ایسے رکن ممالک پر عدم تعاون کی پاداش میں جرمانے عائد کیے جانے چاہیئں۔ تاہم ماکروں اور ہسپانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین میں ایسے مراکز بنانے کی حمایت ضرور کی جہاں مہاجرین کو محدود کر کے رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :