شام میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خلاف فضائی حملے ، پینتالیس شدت پسند ہلاک

اتوار 24 جون 2018 17:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) شام میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خلاف فضائی حملے میں پینتالیس شدت پسند ہلاک ہو گئے عراقی فوج کے مطابق تازہ فضائی حملوں میں شامی شہر ہجین میں شدت پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کے پینتالیس سینئر ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فضائی حملے شدت پسندوں کے خلاف دمشق حکومت اور امریکی قیادت میں اتحاد کی جانب سے جاری آپریشن کا ایک حصہ تھے جن کی منظوری دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ عراقی ایئر فورس اپریل کے ماہ سے شام میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :