تین مرتبہ کا وزیراعظم اداروں کو کمزور کرے تو یہ برداشت نہیں ،عبدالغفور میو

انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے ،چوہدری نثار کو کھلا میدان نہیں ملے گا ، (ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں،سابق صوبائی وزیر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سابق صوبائی وزیرعبدالغفور میو نے کہا ہے کہ تین مرتبہ کا وزیراعظم اداروں کو کمزور کرے تو یہ برداشت نہیں ہے،انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے ،چوہدری نثار کو کھلا میدان نہیں ملے گا ، (ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور میو نے کہا کہ (ن) لیگ نے 28سال کی رفاقت میں آج اہم موڑ آگیا ہے ، حکومت نے عجیب عجیب باتیں کیں ، آج پاکستان نہایت نازک موڑ سے گزر رہا ہے ، پہلی ترجیح اسلام اور پا کستان ہے ، میرے دوست میرے ساتھ کھڑے ہین ، میں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، یہ کون سے جمہوریت ہے جس میں اداروں کو تباہ کرنے کی بات کی جائے ، کب تک برداشت کرتا،انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے ، میں کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے خلاف ہوں ، تین مرتبہ کا وزیراعظم اداروں کو کمزور کرے یہ برداشت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میو برادری میرے ساتھ کھڑی ہے ، چوہدری نثار کو کھلا میدان نہیں ملے گا، (ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کر دیے ہیں ، میں نے دبے الفاظ میں شہبازشریف سے کہا تھا کہ جمہوریت کو فروغ دیں ۔