Live Updates

ملتان ،ْ(ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سکندر بوسن کو حلقے کے شہریوں نے گھیر کرلیا ،ْ لوٹا لوٹا کے نعرے

اتوار 24 جون 2018 17:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سکندر بوسن کو حلقے کے شہریوں نے گھیر کر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وزیرخوراک سکندر بوسن کو ملتان کے حلقے میں نکلتے ہی شہریوں نے گھیرلیا اور لوٹا لوٹا کے نعرے بھی لگائے ،ْ سکندر حیات بوسن ملتان کے حلقہ این اے 154 میں انتخابی مہم کے لئے نکلے تھے تاہم عوام کے جمِ غفیر نے ان کی گاڑی کو گھیرلیا، عوام کا مطالبہ تھا کہ سابق وفاقی وزیر ان کے ساتھ علاقے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرپیدل چلیں تاکہ انہیں بھی عوام کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے۔

سکندر بوسن کی گاڑی کو گھیرنے والے عوام کا کہنا تھا کہ سکندر بوسن گزشتہ 5 سال وفاقی وزیر رہے لیکن ان کے حلقے میں ایک سڑک بھی نہیں بنی اور اب جب انتخابات قریب ہیں تو وہ دوبارہ ووٹ کی درخواست لے کر ان کے پاس آگئے ہیں لیکن 5 سال وزارت کے مزے لوٹتے ہوئے انہیں عوام کی داد رسی کا خیال نہ آیا۔ سابق وزیرخوراک غصے سے بھرے شہریوں کامنہ دیکھتے رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات