افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، سپاہی نیاز شہید

سالہ سپاہی نیاز علی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تھا جو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے سیکیورٹی کی ذمہ داری پر مامور تھے پاکستان انشاء اللہ ہر حال میں سرحد پر باڑ لگائے گا جس کے لیے افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ،ْڈی جی آئی ایس پی آر

اتوار 24 جون 2018 17:00

افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، سپاہی نیاز ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی نیاز شہید ہوگیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ملک کیلئے قوم کے ایک اور بیٹے نے جان قربان کردی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سرحد پر باڑ لگانے والی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے سپاہی نیاز علی شہید ہوگئے۔

29 سالہ سپاہی نیاز علی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تھا جو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پر مامور تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انشاء اللہ ہر حال میں سرحد پر باڑ لگائے گا جس کے لیے افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 2611 کلو میٹر پر باڑ لگانی ہے۔