Live Updates

ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

ختم نبوت شق میں ترمیم کے معاملے پر نواز شریف براہ راست ملوث تھے، ملکی اداروں کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کا پریس کانفرس سےخطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 16:54

ن لیگ کے سابق صوبائی  وزیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر الزامات کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2018ء) عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے اور پی ٹی آئی نے ہی اپنے 60 فیصد سے زائد اُمیدواروں کا اعلان کر کے مذکورہ اُمیدواروں کو ٹکٹس کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لیے ٹکٹس کی تقسیم ایک نیا امتحان اور درد سر بن گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ میں ٹکٹس کی تقسیم پر کئی اختلافات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن میں ٹکٹس کی تقسیم کی وجہ سے کئی اہم پارٹی رہنماؤں کا ناراض ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔

یہ خدشہ مزید بڑھ جانےسے مسلم لیگ ن پریشانی کا شکار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والوں میں ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الغفور میو بھی شامل ہیں ۔جنھوں نے پریس کانفرس کرتے ہوئے نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔

(جاری ہے)

چوہدری عبد الغفورمیو کا کہنا تھا کہ ختم نبوت شق میں ترمیم کے معاملے پر نواز شریف براہ راست ملوث تھے۔مجھے اداروں سے تصادم اور مودی سے دوستیاں بڑھانے پر نواز شریف سے شدید اختلاف تھا۔

یہ کون سی جمہوریت ہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے۔نوازشریف اور شہبازشریف کو غلطیوں سے روکا تھا،ہم نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔پاکستان میں عالمی سازشیں کی جارہی ہیں۔چوہدری عبد الغفور کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں جب ظلم ہوا تو اس وقت پارٹی چھوڑنا چاہ رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جلسوں میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بے نقاب کروں گا۔

لاہور کسی کی ملکیت نہیں ہے۔شریف خاندان نے پاکستان کو تباہ کیا۔اور ٹکٹوں کو فروخت کیا۔پرویز مشرف کے ساتھیوں کو وزیر بنا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مسئلہ ٹکٹ نہیں ہے۔اور نہ ہی میں ایم این اے اور ایم پی اے بننا نہیں ہے۔میں ملکی اداروں کو کمزور کرنے والوں کے خلاف نہیں چل سکتا۔ اس لیے میں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات