Live Updates

غربت نے ووٹرز کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا

کھیوڑہ میں 30روپے میں پانی کا ایک کین بیچنے والے نوجوان نے غربت سے تنگ آ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 16:40

کھیوڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2018ء) معروف صحافی و تجزیہ نگار حبیب اکرم نے جہلم کے حلقہ این اے 67 کا سروے کیا۔اس دوران حبیب اکرم نے ایک نوجوان شخص سے بات کی جس کے چہرے پأر غربت کے آثار واضح تھے۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں ایک غریب نوجوان ریڑھی میں پانی کے کچھ کین لادے جا رہا تھا تو حبیب اکرم نے اس سے پوچھا کہ یہ آپ اپنے لئے لے کے جا رہے ہیں یا لوگوں کے لئے۔

تو نوجوان نے کہا لوگوں کے لئے۔ حبیب اکرم نے اس نوجوان سے پوچھا ایک کین کتنے کا بیچتے ہو؟۔ تو نوجوان نے بتایا کہ ایک کین تیس روپے کا بیچتا ہوں۔ حبیب اکرم نے اس سے پوچھا تم آئیندہ الیکشن میں کس کو جتوا رہے ہو؟۔ تو نواجون نے کہا کہ پی ٹی آئی کو۔ حبیب اکرم کے وجہ پوچھنے پر بولا کہ میں بہت پریشان ہوں،حبیب اکرم نے سوال کیا کہ کس بات پر پریشان ہو؟ تو نوجوان نے جواب دیا کہ غربت کے ہاتھوں بہت پریشان ہوں اس لیے اب پی ٹی آئی کو ووٹ دوں گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حقلہ این اے 67 سے 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے فواد چوہدری امیدوار ہیں۔جب کہ یہ حقلہ پرانی حلقہ بندیوں میں این اے 63تھا۔یہ حقلہ جہلم کے علاقوں پر مشتمل ہے۔2002ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں اس حقلے سے ن لیگی رہنما راجا اسد کامیاب ہوئے تھے۔جب کہ 2013ء کے انتخابات میں یہاں سے لیگی رہنما اقبال مہدی پہلے نمبر پر رہے۔

جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما مرزا سعید دوسرے نمبر پر تھے۔فواد چوہدری اس حلقے میں تیسرے نمبر پر تھے۔فواد چوہدری نے بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔پاکستان میں 25جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اب تک مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا چکے ہیں ۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات