مسلم لیگ (ن) غر یب عوام کو انصاف فراہمی پرخصوصی توجہ دے گی‘قاری ظاہر خان خلیل

اتوار 24 جون 2018 16:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک شمولیتی پروگرام پی کے 72سفید ڈھیری نودیہ بالا میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی PK72کے نامزد امیدوار قاری ظاہر خان خلیل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے میں حاجی مظہر، ظہورحاجی ،نصیر ،رضوان ،یونس ایڈوکیٹ اور داود نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت احتیار کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی کے 72سفید ڈھیری نودیہ بالا کے معززین کی کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوںنے شرکت کی۔ مہمان خصوصی PK72کے نامزد امیدوار قاری ظاہر خان خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) غر یب عوام کو انصاف فراہمی پرخصوصی توجہ دے گی۔اور پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018کے الیکشن میں کلین سوپ کے گی۔آئیندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہو گی کیو نکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحران سے بچا سکتی ہے۔