Live Updates

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ تشدد میں بدل گیا

پی کے 86 میں پی ٹی آئی رہنما ملک آصف کی تقریر کے دوران صورتحال شدت اختیار کر گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 15:51

کرک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے نظریاتی کارکنان کے بجائے الیکٹیبلز کو اہمیت دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرک میں پی کے 86میں پی ٹی آئی رہنما ملک آصف کی تقریر کے دوران کارکنان گھتم گتھا ہو گئے اور اسٹیج پر چڑ کر ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مشتعل ہوئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بد دل ہو کر پارٹی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔جب کہ کئی علاقوں سے آئے کارکنان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست جاری کرنے سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا،ایک ہفتے میں ٹکٹوں کی تقسیم پرمکمل انکوائری کی،کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تودرست کیا جائےگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزٹکٹوں کی تقسیم پرناراض ارکان کوٹویٹر پراپنے پیغام میں کیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں انتخابی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے بہت کم فیصلے تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈز نے تمام حلقوں کے ٹکٹس فائنل کرلیے ہیں، جبکہ حتمی اعلان 24 جون کوہوگا۔ اسی طرح تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ25 جون کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ تحلیل ہونے کے بعد اختیارعمران خان کے پاس چلا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں ٹکٹیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے۔ پی ٹی آئی28 جون تک ملک بھرمیں امیدواروں کوٹکٹیں جاری کردے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات